مفتی طارق مسعود ،انجنیئر محمد علی مرزا سے مناظرے کے لیے جہلم پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی طارق مسعود ،انجنیئر محمد علی مرزا سے مناظرے کے لیے جہلم پہنچ گئے
مفتی طارق مسعود ،انجنیئر محمد علی مرزا سے مناظرے کے لیے جہلم پہنچ گئے

جہلم: پاکستان کے معروف مفتی طارق مسعود ، انجنیئر محمد علی مرزا سے مناظرے کے لیے جہلم پہنچ گئے ہیں، مفتی طارق مسعود کا کہنا ہے کہ میرا جہلم کا دورہ انجنیئر محمد علی مرزا سے بالمشافہ بات چیت کیلئے ہے۔

مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ آج آنے کا مقصد یوٹیوب پرجو ملاکڑا چلا رہا ہے کہ آج آرہے ہیں ، آج نہیں آرہے ہیں۔ آج سوچا کہ ڈائریکٹ جاتا ہوں اور بات چیت کرتا ہوں۔ ہماری اچھے موڈ میں بات چیت ہو جائے، اس کے لیے ظاہر ہے ہم کچھ باتیں پہلے سے طے کرلیتے ہیں۔ باتیں تو وہ ہیں جو دو اور دو چار کی طرح کلیئر ہیں۔ جو میرا خیال ہے کسی بھی تیسرے بندے کو یا تھرڈ پارٹی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ وہ باتیں ایسی ہیں اگر کوئی بھی ان باتوں کو سنے گا کہے گا کہ کسی بھی فریق سے رعایت نہیں کی گئی۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا پہلی بات تو یہ میں انجنیئر محمد علی مرزا کے سامنے بیٹھوں گا، ان شاء اللہ اور ڈیڑھ گھنٹہ ہم “المھنَّد علی المفنَّد” کے ان عقیدوں پر بات کریں گے، جن کے بارے میں انجنیئر محمد علی بہت عرصے سے دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ عقیدے قرآن و سنت کے خلاف ہیں ، اور کوئی بھی میرے سامنے ان مسائل پر بیٹھ کر بات چیت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا میں انجنیئر صاحب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں جہلم آچکا ہوں ،ان تین عقائد پر ، جو آپ نے ہائی لائٹ کیے ہیں ،ان شاء اللہ میں آپ سے ڈیڑھ گھنٹہ ان عقائد پر بات چیت کروں گا۔ اور پھر ڈیڑھ گھنٹہ ہم آپ کے ان عقائد پر بات چیت کریں گے جو آپ نے قرآن و سنت میں تحریفات کی ہیں۔ اور خاص طور پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ، جن میں امیر معاویہ سرفہرست ہیں ۔ ان پر جو آپ نے الزامات لگائے ہیں اس پر ڈیڑھ گھنٹہ بات کریں گے۔انجنیئر محمد علی مرزا ان تین عقائد کے خلاف دلائل دیں جو وہ ہائی لائٹ کرتے رہتے ہیں اور میں ان کے مخالف دلائل دوں گا کہ وہ عقائد قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہیں۔ صحابہ کرام کا مسئلہ ہماری نظر میں اصولی ہے فروہی نہیں ہے۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے چھ سات افراد ہوں گے اور آپ کی جانب سے بھی چھ سات افراد ہوں گے ، زیادہ مجمع جمع نہیں کریں گے۔ تاکہ کہ کوئی مچھلی بازار نہ بن جائے۔ دس منٹ میں بات کروں اور دس منٹ آپ بات کریں گے۔

مفتی طارق مسعود نے انجنیئر محمد علی مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہاں میرے نمائندے مولانا مصعب ہیں ، جو جہلم کے مقامی بھی ہیں لہذاہ ان کا موبائل نمبر بھی ہم یوٹیوب پر شیئر کررہے ہیں تاکہ انجنیئر صاحب خود یا ان کا کوئی نمائندہ اس نمبر پر بات کرلے اور طے کرلے کہ مناظرہ کی شرائط کیا ہیں۔ اگر شرائط نہیں ہوں گی تو پھر ایسے ہو گا جیسے مرغوں کی لڑائی چل رہی ہے۔ اس لیے اچھے موڈ میں بات کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم باتیں پہلے سے طے کرلیں۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ میں 48 گھنٹے جہلم میں رہوں گا، انجینیئر محمد علی مرزا کی کال کا انتظار کروں گا۔یہ رپلائی یوٹیوب پر آنا چاہیے کسی موبائل کال پر نہیں آنا چاہیے۔

ادھرسوشل میڈیا اور یوٹیوب پر زبردست بحث چل رہی کہ انجنیئر محمد علی مرزا کی جانب سے کیا جواب آتا ہے تاہم فی الحال کوئی بھی جواب نہیں آیا ہے ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوب پر مفتی طارق مسعود اور انجنیئر محمد علی مرزا کی یوٹیوب ویڈیو پر کمنٹ کرکے کہا جارہا ہے کہ وہ مناظرہ کریں اور اس کو لائیو کریں اور اب تک جواب نہ دینے پرمحمد علی مرزا کیخلاف بھی سوشل میڈیا صارفین مختلف چہ می گوئیاں پھیلا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے کورونا وبا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کردیا

Related Posts