مفتی تقی عثمانی نے قاتلانہ حملے کی تصدیق کردی، ملزم سے تفتیش جاری، اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن کے انتظامات و تیاریاں مکمل کرلی گئیں
کراچی میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن کے انتظامات و تیاریاں مکمل کرلی گئیں

کراچی: ملک کے مشہورومعروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے آج کیے گئے قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بات کرنے کیلئے اٹھا ہی تھا کہ حملہ آور نے اپنی جیب سے چاقو نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا آڈیو بیان سامنے آگیا۔ بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہےکہ مجھ پر کیے گئے حملے کا واقعہ فی جملہ درست ہے۔

حملہ آور کا ذکر کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج صبح فجرکے بعد ایک صاحب آئے اور مجھ سے علیحدگی میں بات کرنے کا کہا۔

معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میں ان سے بات کرنے کیلئے اٹھا ہی تھا۔ اس شخص کی جیب میں چاقو تھا، وہ اس نے نکال لیا۔

عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے اس شخص کو پکڑ لیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچی اور میں خیریت سے ہوں۔

پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے متعلقہ ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

دوسری جانب پولیس نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ملک کے مشہورومعروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ کیا گیا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

آج صبح کے وقت مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد کیا گیا جس میں معروف عالمِ دین بال بال بچ گئے۔

حملہ آور نے معروف عالمِ دین سے علیحدگی میں بات کرنے کا کہا جس کے بعد اس نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے کیلئے چاقو نکال لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ

جامعہ دارالعلوم سےزیرحراست ملزم عاصم کا کہنا ہے کہ مفتی تقی عثمانی سے شرعی حل پوچھنےگیاتھا،جامعہ کےایک شاگرد نےبتایاتھاکہ فجر کےنماز کےبعد مفتی صاحب سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

مفتی صاحب سے اکیلے میں بات کرنے کا کہا،مفتی صاحب نےمجھ کہاکہ بعد میں آنا تو میرے ذہن میں آیا کہ جوچاکلیٹ بیوی کے لئے لی تھی وہ مفتی صاحب کو گفٹ کردوں۔مفتی صاحب نے لینے سےمنع کردیا،پھر خیال آیا کہ جو چاقو دفتر میں پھل کاٹنے کےلئے استعمال کرتاہوں وہ گفٹ کردوں لیکن چاقو نکالنے کےدوران غلطی سےکھل گیا۔

Related Posts