کراچی: سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت ایم کیو ایم (لندن) کی رابطہ کمیٹی کے 2 ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو لندن رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا۔ سندھ حکومت نے 90 روز کیلئے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے جس کا مقصد امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنا ہے۔
کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال