چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”چوہدری“ کا ٹیزر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”چوہدری“ کا ٹیزر ریلیز
چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”چوہدری“ کا ٹیزر ریلیز

کراچی: انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہورسندھ پولیس کے شہید افسر ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم”چوہدری“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد وں کے حملے میں شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

چوہدری اسلمنے اپنے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

Film Chaudhary cast

بہرحال شہر قائد میں امن وامان کے لئے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

عظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

ہدایت کار عظیم سجاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم میں چوہدری اسلم کی زندگی کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والے خاص واقعات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم کو اس طرز پر بنایاجارہا کہ جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پاکستان سے باہر بھی لوگ دیکھیں گے۔ جب کہ فلم میں اداکاروں کو تربیت دینے کے لیے باقاعدہ پولیس کے اسپیشل سروس یونٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

Related Posts