لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے چند مقامات سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے بند کردی گئی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے بند کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ راوی سے لے کر خانقاہِ ڈوگراں انٹرچینج تک بند کر دی گئی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند موجود ہے۔

ٹول پلازہ راوی سے خانقاہِ ڈوگراں انٹرچینج تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور انٹرچینج تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 25 سے 120 میٹر رہ گئی ہے۔

موٹر وے ایم ٹو پر چکری کے مقام پر 15 کلومیٹر کے علاقے میں بھی دھند برقرار ہے جہاں حدِ نگاہ 100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کو دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شہریوں کو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہئے۔ رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ اچانک بریک لگانے سے بھی گریز ضروری ہے جبکہ ہیڈ لائٹ لو بیم پر رکھنی چاہئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 سے مدد لینی چاہئے جبکہ موبائل فون ایپلیکیشن این ایچ پی ہم سفر کا استعمال سفر شروع کرنے سے قبل اور دورانِ سفر مفید ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts