موٹر وے پولیس کی کارروائی: راولپنڈی سے چوری کی گئی گاڑی چارسدّہ کے قریب برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے پولیس کی کارروائی: راولپنڈی سے چوری کی گئی گاڑی چارسدّہ کے قریب برآمد
موٹر وے پولیس کی کارروائی: راولپنڈی سے چوری کی گئی گاڑی چارسدّہ کے قریب برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی چارسدّہ کے قریب موٹروے پر برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سفید کرولا گاڑی نمبر ایف وی 286،راولپنڈی سے چوری ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس متحرک ہو گئی۔ 

گاڑی چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی  موٹروے پولیس نے گاڑیوں پر نظر رکھنا شروع کردی۔اسی دوران موٹروے پر چارسدہ کے قریب پولیس افسران نے ایک گاڑی اے ڈی ایچ 126 کھڑی دیکھی۔

پولیس افسران گاڑی مالک کی مدد کرنے کیلئے گاڑی کے قریب گئے، تاہم گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا۔ شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔

گاڑی کی ڈگی سے اوریجنل پلیٹ نمبر ایف وی 286 برآمد ہوئی جس پر گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن اور مالک کو اطلاع کردی گئی۔ 

حکام  کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی  جلد اصل مالکان کے حوالے کردی جائے گی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

Related Posts