موٹروے پولیس کی کارروائیاں، دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد ،ایک ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ ایک گمشدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔

موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈاسوک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔

قانونی کارروائی کے لیے ملزم اورگاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ واہ کینٹ سے چوری ہونے والی گاڑی نمبر ANJ 192 ماڈل 2019 موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی جس سے موٹروے پولیس نے قبضے میں لے لیا اور علاقہ تھانہ واہ کینٹ اور مالک جنید کو اطلاع کر دی۔

ایک اورکارروائی کے دوران موٹروے پولیس افسران کو موٹروے پر ایک لیڈیز پرس ملا جس میں دس ہزار روپے سے زیادہ رقم اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی 17ہزار کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم

موٹروے پولیس افسران نے یہ اطلاع اپنے کنٹرول کو دی بعد ازاں ایک فیملی نے دوران سفر موٹروے پر روک کر اپنے گمشدہ پرس کے بارے میں اطلاع دی جس پر اس فیملی کو آگاہ کردیا گیا کہ ان کاگمشدہ پرس موٹروے پولیس کی تحویل میں ہے اور انہیں لوٹا دیا گیا ۔

Related Posts