ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی شدت میں کمی: موٹر وے ایم 2 لاہور کیلئے کھل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی شدت میں کمی: موٹر وے ایم 2 لاہور کیلئے کھل گئی
ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی شدت میں کمی: موٹر وے ایم 2 لاہور کیلئے کھل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی اور دھند کا راج برقرار ہے، تاہم لاہور کے علاقےٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ایم 2 موٹر وے کھول دی گئی ہے۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کی ایم 2 موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، تاہم دھند کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

موبائل فون ایپ این ایچ ایم پی ہم سفر میں موٹر وے پولیس کی طرف سے تازہ ترین سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سفر شروع کرنے سے قبل اور دورانِ سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

داتا کی نگری لاہور کی موٹر وے ایم ٹو پر چکری سے بھیرہ کے علاقے تک مختلف مقامات پر دھند کا راج برقرار ہے جس کے دوران حدِ نظر 70 میٹر رہ گئی۔

موٹر وے ایم ٹو پر خانقاہِ ڈوگراں سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مختلف مقامات پر دھند موجود ہے جہاں حدِ نگاہ 80 سے 100 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

دھند کے پیش نظر  موٹر وے پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں جبکہ ہیڈ لائٹ کو لو بیم پر برقرار رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130سے مدد لیں۔ 

Related Posts