ملتان میں 3بچوں ماں سے جنسی زیادتی کے ملزمان تاحال آزاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mother of three sexually assaulted in Multan

ملتان : قادر پور کے علاقے میں 3بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان ایک ماہ گزرجانے کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔

ایک ماہ قبل قادر پور میں بدھلہ سانت کے علاقے میں تین بچوں کی ماں کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا تھا،اجتماعی عصمت دری کے ملزموں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بااثر افراد مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اس لئے ملزمان ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں عصمت دری کے واقعات کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔اجتماعی عصمت دری کے ایک حالیہ واقعے میں چند روز قبل ایک اور خاتون کے ساتھ چھ افراد نے اجتماعی عصمت دری کی۔

مزید پڑھیں:ڈہرکی،شرط میں ہاری گئی رقم ادا نہ کرنے پر جھگڑا، 4خواتین شدید زخمی

متاثرہ خاتون جڑانوالہ روڈ پر سفر کرنے کے لئے گاڑی کی منتظر تھی جب درندہ صفت ملزمان نے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ستمبر کے مہینے میں سرگودھا میں اجتماعی عصمت دری کے ایک الگ واقعے میں ایک خاتون کو شوہر اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts