کراچی:ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں اور 3بچے جاں بحق ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ کراچی سہائے عزیز کے مطابق واقعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر قصبہ کالونی کی آبادی ایم پی آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا۔
ایس ایس پی سہائے عزیز کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش کا پانی آبادی میں جمع ہو گیا اور مبینہ طور پر پانی اس مکان میں بھی داخل ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سرکاری عملہ پانی نکالنے میں مصروف