محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی 77 فیصد ہے جبکہ جنوب مشرق سے 13 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کیس: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
کراچی کے علاوہ آج محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مظفر آباد، کشمیر، راولپنڈی، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور،میرپورخاص اورسانگھڑ میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، دیر، سوات، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، پشاور، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ اور بدین کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں زیادہ تر موسم گرم، خشک اور مرطوب رہے گا۔
یاد رہے کہ اس سے دو روز قبل محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی تھی۔
خلیج بنگال میں بننے والے مون سون سسٹم کے بارے میں پیش گوئی تھی کہ وہ ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں پھیل سکتا ہے جبکہ آج سے مون سون سسٹم مزید مضبوط ہوجائے گا، سسٹم کے زیر اثر گلگت بلستان، کشمیر میں بدھ سے جمعرات تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی