جنوبی ایشیا کے مشہور ترین ہیرو وحید مراد کی سالگرہ آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

37th death anniversary of Pakistani actor Waheed Murad being observed

جنوبی ایشیاء کے مشہور ترین ہیرو وحید مراد کی سالگرہ ان کے مداح آج دنیا بھر میں منا رہے ہیں ، چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے اور فلموں میں اداکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ میں نام کمایا۔

چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے وحید مراد صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے  جس کے بعد کراچی آ کر میٹرک، انٹر اور انگریزی ادب میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلمی ہدایت کاروں نے سجل علی اور احد رضامیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

وحید مراد کی بطور فلم ایکٹر پہلی فلم اولاد تھی جو 1962ء میں منظر عام پر آئی جسے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، تاہم جس فلم نے انہیں مداحوں میں پہلی بار مشہور و معروف ہیرو بنا دیا وہ ہیرا اور پتھر ہے جس میں انہوں نے بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

اپنی فلموں سے بے مثال  شہرت پانے والے وحید مراد نے 1966ء میں فلمی شائقین کو ارمان جیسی ریکارڈ ساز فلم دی اور عوام الناس بالخصوص خواتین میں بے حد مقبول ہوئے۔

فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے اکلوتے بیٹے کی حیثیت سے وحید مراد کو نامور فلم ایکٹرز سے براہ راست ملاقات کا موقع حاصل رہا اور اسکول ڈراموں میں حصہ لینے کے باعث اداکاری ان کے مزاج کا حصہ بن گئی تھی۔

وحید مراد وہ پہلے پاکستانی فلم ہیرو تھے جنہوں نے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کی تاہم ان کو حاصل ہونے والی شہرت فلموں میں ان کی اداکاری اور شخصیت کے سحر کا زیادہ حصہ سمجھا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر ٹی وی ڈرامہ ایکٹر فردوس جمال نے ڈرامہ آرٹسٹ عمران اشرف کو ماڈل اور شو پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کرنے والے فنکار کی اداکاری ایک ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

بھولے کے کردار میں  شائقین سے داد پانے والے  عمران اشرف پر تنقید کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ نوجوان اداکاروں میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کوئی پرفارمر دکھائی نہیں دیتا۔ یہ لوگ ماڈل اور شو پیس کے طور پر کام کرتے ہیں اور انہیں یہ شعور اب تک نہیں آسکا کہ اداکاری کسی اور چیز کا نام ہے۔

مزید پڑھیں: سینئر اداکار فردوس جمال نے عمران اشرف کو ماڈل اور شوپیس قرار دے دیا

 

Related Posts