سکھوں سے تعصب، مودی سرکار نے موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹوا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی حکومت نے قتل ہونے والے سنگر سدھو موسے والا کا آخری گانا ‘‘ایس وائی ایل’’ یوٹیوب سے ہٹادیا۔

بھارت میں قتل ہونے والے پنجابی سنگر سدھو موسے والا کا آخری گانا ‘‘ایس والی ایل’’ ان کے مرنے کے بعد 23 جون کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، اور اس گانے کو اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میں بچپن سے آئینے کے سامنے اداکاری کرتی آئی ہوں۔امر خان

سدھو موسے والا کے گانے میں سکھوں کے حقوق دینے کا مطالبہ بھی تھا، جس پر بھارتی حکومت نے شکایت درج کروا کر اس گانے کو بھارت میں یوٹیوب سے ہٹوا دیا۔

بھارت کے ناظرین ‘’ ایس وائی ایل ‘’ گانا یوٹیوب پر نہیں دیکھ سکتے، تاہم پاکستان اور دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا جاسکتا ہے۔

سدھو موسے والا کے گانے ‘’ ایس وائی ایل ‘’ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی، گانے میں سنگر نے پنجابیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں بالخصوص پانی کے معاملے پر اٹھایا تھا، جب کہ گانے میں سکھ قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی احتجاج کیا گیا ہے۔

گانے کے ٹائٹل ‘ایس وائی ایل’ کا مطلب ستلج یمنا لنک نہر کا معاملہ ہے جس پر بھارتی پنجاب کے لوگ اپنا حق مانگتے ہیں، اس معاملے پر سکھ لیڈر بلویندر سنگھ جٹانا نے اپنی جان کی قربانی بھی دی تھی، گانے میں ان کے ذکر کے علاوہ خالصتان تحریک کے مشہور لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا کو بھی دکھایا گیا ہے۔

بھارت میں گانا سرچ کرنے پر صارفین کو پیغام دکھائی دیتا ہے جس میں واضح طور پر تحریر ہے کہ حکومت کی قانونی شکایت کی وجہ سے یہ گانا آپ کے ملک میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

‘‘ایس وائی ایل’’ گانے کی ریلیز پر بہت سے افراد نے اس پر تنقید بھی کی تھی، تاہم اس پر پابندی کے بعد عوام نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

یوٹیوب صارفین کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا کا گانا حکومت کی شکایت پر ہی ہٹایا گیا ہے، بھارتی حکومت ایک مرے ہوئے بندے سے بھی خوفزدہ ہے۔

کچھ صارفین نے کہا ہے کہ گانے میں پنجاب کے پانی اور سکھ قیدیوں کا حوالہ دیا گیا ہے اس لئے بی جے پی نے شکایت کرکے اس گانے کو ہٹوایا۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو قتل کردیا گیا تھا اور یہ گانا ان کے مرنے کے بعد 23 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، گانے اس قدر پذیرائی ملی کہ پہلے ایک گھنٹے میں ہی اس گانے کو 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

Related Posts