غزہ میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی، درد ناک ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی، درد ناک ویڈیو
غزہ میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی، درد ناک ویڈیو

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوچکا ہے، اسپتالوں اور مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ بھی ختم ہوچکی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو الیے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

دیر البلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کی انتظامیہ نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے فریج میں اتنی بڑی تعداد میں شہدا کی لاشوں کو نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اب آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھی جا رہی ہیں۔

اسرائیل حماس جنگ، 700بچوں اور خواتین سمیت 2200سے زائد فلسطینی شہید

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں ہیلتھ ریفریجریٹرز لاشوں سے بھر چکے ہیں جس کے بعد اسپتال انتظامیہ فیکٹریوں سے ادھار لے کر کھانے اور آئس کریم کے ریفریجریٹرز کو استعمال کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔

Related Posts