کورونا وائرس سے مزید 78 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 203 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 78 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 203 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 78 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 203 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 203 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 93 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 93 ہزار 160 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار771  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 50 ہزار969  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 80ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کورونا وائرس کے مسئلے کو دیکھ رہا ہوں جبکہ ہم نے گھروں میں بھی لوگوں کو وائرس سے بچاؤ کے لیے آئسولیشن میں رکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز  سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء، مشیر اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں:  ہم نے لوگوں کو آئسولیشن میں رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts