کورونا وائرس سے مزید 653 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 171 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 653 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 171 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 653 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 171 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 653  افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 171 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 82 ہزار  609 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار163 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 79 ہزار 883افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 162 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کی جن سے عوام دیگر لیبارٹریز کے مقابلے میں سستے ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 14 لیبارٹریز کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مناسب قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: حکومت نے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی

Related Posts