کورونا وائرس: حکومت نے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: حکومت نے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی
کورونا وائرس: حکومت نے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کی ہے جن سے عوام دیگر لیبارٹریز کے مقابلے میں سستے ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 14 لیبارٹریز کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مناسب قرار دیا گیا ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ لیبارٹریز انتہائی مہنگے ٹیسٹ کر رہی ہیں جو عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حکومت سے منظور شدہ سرکاری و نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروائیں۔

ٹیسٹس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نجی سیکٹر بھی اس شعبے میں حکومت کا ہاتھ بٹائے۔ ٹیسٹ کم قیمت ہونے چاہئیں جس کے لیے نجی سیکٹر سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

حکومت کی جاری کردہ 14 لیبارٹریز کی فہرست میں اے ایف آئی پی اور این آئی ایچ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب ایڈز لاہور، نشتر ہسپتال ملتان اور شوکت خانم لیبارٹری لاہور سے ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔

سندھ میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی، انڈس ہسپتال اور سول ہسپتال اوجھا انسٹیٹیوٹ ، کوئٹہ میں فاطمہ جناح ہسپتال، پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری، تفتان میں موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت، میڈیکل سائنس انسٹیٹیوٹ سے بھی ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔

Related Posts