کورونا وائرس سے مزید 253 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 253 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 253 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 253 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1115 ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم آج ہونے والی 253 مزید ہلاکتیں ہر گزشتہ روز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 60 ہزار 310  افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 8 ہزار243  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 5 ہزار 963  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے، یہ بیان چینی دفترِ خارجہ کی طرف سے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں چینی  دفترِ خارجہ کے محکمۂ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیجیان ژاؤ نے بتایا کہ 10 فروری تک چین میں 38 ہزار 800 تصدیق شدہ کیسز تھے۔

مزید پڑھیں:  صحتیاب افراد کی تعداد ہلاکتوں سے 4 گنا زیادہ ہے۔چین

Related Posts