کورونا وائرس سے مزید 101 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 101 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 101 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 101 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 98 ہزار 424 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار273   افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 55 ہزار 637  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 90 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سعودی عرب نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو نماز عشاء کے بعد گھنٹہ بند کرنے کا اعلان کیا ۔ سعودی حکومت کے مطابق دونوں مقامات کو نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولا جائے گا۔

یہ اقدامات گزشتہ روز کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔ خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی لیکن مطاف اور صفا مروہ عمرہ کی بندش کے دوران بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں طواف کی ادائیگی بند

Related Posts