کراچی:پالیسی ریسرچ یونٹ پالیسی ایڈوائزری بورڈ، ایف پی سی سی آئی نے اپنے مانیٹری پالیسی سروے تحت اسٹیٹ بینک کے پالیسی انٹرسٹ ریٹ میں 50-100 بیسس پوائنٹ کی کمی تجویز کی ہے۔
یہ سروے حال ہی میں کیا گیا ہے اور اس کے تحت اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے رواں ماہ کے اواخر میں ہونے والے اجلاس سے قبل مکمل کیا گیا ہے۔ 84 فیصد تاجروں اور محققین کا مشورہ ہے کہ پالیسی کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہونا چاہیے اور ان میں سے تقریبا نصف نے 50-100 بیسس پوائنٹ کی کمی کا مشورہ دیاہے۔
اس موقع پر جاری کردہ پالیسی بریف نے اطمینان کا اظہار کرت ہوئے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں کورانفیلیشن؛ جو کہ کسی بھی مرکزی بینک کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کرنے کے لیے سب سے حتمی اشارہ ہے؛ جو لا ئی 2021 میں 6.9 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر اگست 2021میں 6.3 فیصد رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے 24/7 واٹس ایپ سروس متعارف کروا دی