کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے 24/7 واٹس ایپ سروس متعارف کروا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے 24/7 واٹس ایپ سروس متعارف کروا دی
کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے 24/7 واٹس ایپ سروس متعارف کروا دی

کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے 24/7 واٹس ایپ سروس بھی متعارف کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ای کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے واٹس ایپ سروس کی شان دار سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹیلٹی سروس بن گئی ہے، کے الیکٹرک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جدید بناتے ہوئے صارفین سے رابطہ مزید بہتر بنا رہی ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صارفین شکایات کے اندراج اور معلومات حاصل کرنے کے لیے اس سہولت کے ساتھ 24 گھنٹے واٹس ایپ سروس استعمال کر سکیں گے۔

سہولت کے استعمال کے لیے کے الیکٹرک کے صارفین اپنے بل پر موجود 13 ہندسوں کے اکاؤنٹ نمبر کو 92348000018+ پر ارسال کر کے رجسٹریشن حاصل کریں۔

صارفین بلنگ کی شکایات، بل کی نقل، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، نئے کنکشن کے فارم اور متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔

صارفین کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119 کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے مالی سال 20-21 میں کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

Related Posts