آل پارٹیز کانفرنس: مولانا فضل الرحمان نے اِن ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل پارٹیز کانفرنس: مولانا فضل الرحمان نے اِن ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا
آل پارٹیز کانفرنس: مولانا فضل الرحمان نے اِن ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شریک سیاسی جماعتوں کو ایوان کے اندر سے (اِن ہاؤس) تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) کے دوران آزادی مارچ کو مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے پر اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن رہنما آج سینیٹ اجلاس سے قبل احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دھرنے میں باضابطہ شرکت کے حوالے سے مشاورت کے عمل کا عندیہ دیا گیا ہے جبکہ آزادی مارچ میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواستِ ضمانت منظور ہونے اور رہائی کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی  کا مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ سے خطاب متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں ۔

 صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہاکہ بیٹی مریم نواز کی ضمانت سے قائد محمد نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے بہترین انداز سے پورے ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر

Related Posts