اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈل نازش جہانگیر اور گلوکار و فنکار محسن عباس کی شادی کی خبریں گشت کر رہی ہیں جسپر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر محسن عباس اور نازش جہانگیر کی تصویر ایک صارف نے شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ہا کہ یہ بہترین جوڑی ہے جس پر ماڈل نازش جہانگیر کی طرف سے بھی جواب دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی
نازش جہانگیر نے اپنے جواب میں “جلد ان شاء اللہ” کہا جبکہ دوسری طرف محسن عباس حیدر کے انسٹا گرام فین پیج پر ان کے ساتھ نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے “بہترین جوڑی بہت جلد” لکھ دیا گیا۔
اس پر نازش جہانگیر کے “ان شاء اللہ” کے تبصرے کو محسن عباس نے لائیک کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر محسن عباس اور نازش جہانگیر کی جلد شادی پر طرح طرح کے تبصرے ہونے لگے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں محسن عباس نے نازش جہانگیر کے ساتھ اپنے گزشتہ تعلقات کی تصدیق کردی ہے جبکہ انہوں نے محسن عباس کی اہلیہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔
اس کے برعکس بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے محسن عباس اور نازش جہانگیر کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ اب تک باضابطہ طور پر محسن عباس یا نازش جہانگیر کی طرف سے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی پر ساتھی اداکار عثمان مختار نے خاموشی توڑ دی