محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں۔

بنگلا دیش کیخلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی

یہی نہیں بلکہ محمد رضوان کے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان بیک ٹو بیک 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے کیرئیر کی 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، قبل ازیں بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔

Related Posts