دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان محمد فاروق نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان محمد فاروق نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی
دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان محمد فاروق نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

اسلام آباد:شہر اقتدار میں پاک چائنہ سینٹر سے ملحقہ علاقے کا رہائشی نوجوان جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اس کے باوجود کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے، محمد فاروق کا کہنا ہے کہ محنت کرکے روزی کمانا پسند کرتا ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد فاروق علی حیدر نے بتایا کہ میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں میں نے کلاس چہارم تک تعلیم حاصل کی ہے، بچپن میں مجھے پولیو ہوگیا تھا،جس کے باعث میں معذور ہوگیا تھا۔

محمد فاروق کا کہنا تھا کہ بہت علاج معالجہ کرایا تھا لیکن مکمل صحتیاب نہ ہو سکا،میرے والدین نے میری دونوں ٹانگوں کا آپریشن کرایا لیکن بد قسمتی آپریشن بھی کامیاب نہ ہوسکا۔

میرے والد سپورٹس کمپلیکس بورڈ میں ملازم ہیں،میں گھر میں فارغ بیٹھا رہتا تھا تو میں نے سوچا کہ والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہئے، پھر میں نے اپنے گھر کے قریب ہی ایک چھوٹا سا ٹیبیل لگا لیا اور اس پر چیپس منرل واٹر اور ٹافیاں وغیرہ رکھ کر بیچنا شروع کر دیں۔

عرصہ ڈیڑھ سال سے میں محنت کر رہا ہوں میں نے آج تک بھیک نہیں مانگی اور نہ کسی سے خیرات لی ہے،مجھے کوئی اگر اضافی پیسے دیتا ہے تو میں نہیں لیتا،میں چاہتا ہوں کہ مخیر حضرات میری بس اتنی مدد کر دیں مجھے الیکٹرک وہیل چیئر لے دیں۔

مزید پڑھیں: دونوں ہاتھوں سے محروم سکندر نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا

تاکہ میں باآسانی اپنے گھر سے آجا سکوں،اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں چاہیے،میں محنت پر یقین رکھتا ہوں میں گداگری پر لعنت بھیجتا ہوں، مانگنا ہے تو اللہ تعالیٰ سے مانگو میں اپنا خود کماتا ہوں کسی پر بوجھ نہیں۔

Related Posts