اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا ہے، اس دوران افغان وزیر خارجہ امیرمتقی سمیت دیگر افغان حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن کے دوران خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف کے دورۂ کابل کا مقصد پاک افغان تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی امداد کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔ گزشتہ روز حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قائم مقام افغان وزیر تجارت نور الدین عزیزی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
ہماری ماں بہنوں پر تشدد ہوا تو بلاول اور بختاور خاموش رہے، فیصل سبزواری