بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا رکن اسمبلی منیرتھنا نائیڈو 40 سالہ خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی اور متاثرہ کو نشے کا انجیکشن لگانے میں ملوث نکلا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی منیرتھنا نائیڈو پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ منیرتھنا نے ودھان سودھا کے قریب اپنی سرکاری گاڑی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ منیرتھنا نے اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر دے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے رکن کرناٹک اسمبلی منیرتنا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ 21 مئی کو شمال مغربی بنگلورو کے یشونت پور کے قریب آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ بی جے پی کی کارکن خاتون نے الزام لگایا کہ مجھے 11 جون 2023 کو منیرتنا کے دفتر میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور منیرتھنا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔