مودی کا دعویٰ جھوٹا، بھارت سے دہشت گردی کم نہیں ہوئی۔اکھلیش یادو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ اپوزیشن رہنما اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ بھارت سے دہشت گردی کم نہیں ہوئی، نہ ہی بدعنوانی میں کمی آئی۔

تفصیلات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں 15کروڑ کے فراڈ اور نقصان کے ازالے کیلئے نوٹ بندی کی گئی۔

انڈونیشین علماء نے اسرائیل کے حامیوں کیخلاف اجتماعی فتویٰ دے دیا

اکھلیش یادو نے کہا کہ مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ نوٹ بندی سے بھارت میں بدعنوانی اور دہشت گردی ختم ہوگی لیکن یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ نہ مہنگائی کم ہوئی، نہ دہشت گردی اور نہ ہی بدعنوانی۔ آج بھی زیادہ تر لین دین کیش میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیومن اے آئی پن سے موبائل فون کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ ہم اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن خواتین ملازمین سے مودی حکومت کے دوران روا رکھے جانے والے ظلم کا معاملہ اٹھائیں گے۔ بے حس مودی حکومت غریبوں کا فائدہ اٹھانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پولیس کا محکمہ برباد کردیا جو سب سے زیادہ بدعنوان ہے۔ ہر تھانہ بکا ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت پوری ریاست میں فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ 

Related Posts