بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری، کل سے موڈرنا ویکسین لگے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Moderna says it will develop booster shot for new Covid variant

کراچی /اسلام آباد: ملک بھر کے منتخب کردہ ویکسی نیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین کل سے موجود ہو گی،بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہری ویکسین لگواسکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین پیر سے لگائی جائے گی اور ملک بھر کے 37شہروں میں 49سینٹرز پرموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا نے ملک میں مزید 29 زندگیاں نگل لیں، 1228 نئے شکار

پنجاب میں 15 ، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہو گی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 3 ،اسلام آباد میں 5 ، جی بی میں 6 جب کہ آزاد کشمیر کے 5 شہروں میں موڈرونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔لاہور میں ایکسپو سنٹر اور ایل ڈی اے کمپلیکس راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ ویکسی نیشن سنٹر جب کہ کراچی میں ایکسپو سنٹر اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی میں موڈرونا دستیاب ہو گی۔

سرگودھامیں سول ڈیفنس ہال ، پشاور میں ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی ، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال،سول اسپتال مٹہ اور مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں موڈرنا ملے گی۔

کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال، مردان کے ایم ایم سی اسپتال اور گلگت میں ماس ویکسی نیشن سینٹر، پی ایچ کیو میں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں۔

Related Posts