لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گھر سے ایک ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ،مقتولہ کا نام نایاب اور عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر ماڈل کوموت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی،مدعی نے پولیس کوبتایا کہ میں بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی۔
مزید پڑھیں:طالبِ علم سے زیادتی، سوشل میڈیا صارفین کا مفتی عزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ