کراچی، ماڈل کالونی میں دستیاب مزیدار محبت کا شربت، برگر اور فرنچ فرائز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں دستیاب مزیدار محبت کا شربت، برگر اور فرنچ فرائز اپنی مثال آپ ہیں جن کے پیچھے ایک ایروناٹیکل انجینئر کی حوصلہ افزاء اور اثر انگیز کہانی موجود ہے۔

محبت کا شربت بنانے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک کا کہنا ہے کہ ایروناٹیکل انجینئرنگ میں مینوفیکچرنگ اینڈ ڈیزائننگ کی ہے۔ محبت کا شربت ہمارا اپنا کاروبار ہے جو الحمد اللہ بہت اچھا چل رہا ہے۔ ہمارا پورا خاندان دبئی سے ہے، میری پیدائش اور پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سردیوں کی آمد، لذید سوپ کیلئے کچھ خاص مقامات

لذت اور منفرد ذائقے سے بھرپور برگر بالز کا لطف اٹھائیں

شربت بنانے والے ایروناٹیکل انجینئرعبدالملک نے کہا کہ میں نے بیجنگ میں اپلائی کرکے کامیابی سے اپنا کورس مکمل کیا۔ بیرونِ ملک میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے وطن کا بہت شدت سے احساس ہوتا ہے۔ پھر مجھے اپنے کاروبار کا خیال آیا کہ پاکستان میں شربت کا کام شروع کیا جائے۔

یو ٹیوب پر محبت کا شربت بنتے دیکھ کرعبدالملک نے بھی محبت کا شربت تیار کرنے کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب گھر پر بنایا تو اس کا ذائقہ بہت اچھا لگا۔ اس میں دودھ، تربوز، چینی اور برف استعمال ہوتی ہے جبکہ فرائز کراچی میں ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے۔

عبدالملک نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ فرائز میں کچھ منفرد تبدیلی لائی جائے، تو ہم نے محبت کرنکل فرائز کے نام سے نئے اسٹائل سے فرائز متعارف کرائے۔ بڑے سائز کا محبت زنگر برگر ہمارے پاس کم قیمت میں ملتا ہے۔ جوسز اور فاسٹ فوڈ بھی دستیاب ہیں۔

محبت کا شربت پینے، برگر اور فرائز کھانے والوں کا کہنا ہے کہ کھانے میں تینوں فوڈ آئٹمز کا ذائقہ بے مثال ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تینوں چیزیں بہت محبت سے تیار کی گئی ہیں جنہیں عوام نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ دوست احباب کیلئے ساتھ لے جانا بھی پسند کرتے ہیں۔ 

 

Related Posts