پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ قومی اسمبلی محمود مولوی سینئر نائب صدر سندھ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ قومی اسمبلی محمود مولوی سینئر نائب صدر سندھ مقرر
پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ قومی اسمبلی محمود مولوی سینئر نائب صدر سندھ مقرر

کراچی:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر نے تحریکِ انصاف سندھ کے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ورکنِ قومی اسمبلی محمود مولوی کو سینئر نائب صدر سندھ مقرر کردیا گیا ہے، اس سے قبل محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

نئے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیف الرحمان کو سینئر نائب صدر، جمال صدیقی کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

جمال صدیقی کو رکنِ اسمبلی ارسلان گھمن کی جگہ عہدہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نثار شر کو ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد کو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ افق بلوچ کو بھی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ، حنا ربانی کھر کی دستاویزات لیک، غیر جانبداری داؤ پر لگ گئی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Related Posts