بیجنگ: چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی اتوار کو بیجنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں نمودار ہوئیں، چینی ٹینس سٹار نے ایک سینئر چینی رہنماء پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل پا رہا تھا، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس حوالے سے تشویش پائی جارہی تھی۔
چائنا اوپن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی کی تصاویر بھی سامنے آئیں، تصاویر کو ایونٹ کے آفیشل WeChat پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
چین کے روزنامے گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف اور صحافی ہوشی جن کا کہنا ہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی آزاد اور اپنے گھر پر ہیں، پینگ شوائی فی الحال اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔
Peng Shuai showed up at the opening ceremony of a teenager tennis match final in Beijing on Sunday morning. Global Times photo reporter Cui Meng captured her at scene. pic.twitter.com/7wlBcTMgGy
— Hu Xijin 胡锡进 (@HuXijin_GT) November 21, 2021
چینی صحافی نے کہا کہ چینی ٹینس اسٹار بہت جلد معمول کی سرگرمیوں میں واپس آجائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پینگ شوائی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے وسیم اکرم پر بیان دیکر نیا پنڈورہ بکس کھول دیا