کرکٹ کی دنیا میں ہلچل،مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Resignation of Misbah-ul-Haq and Waqar Younis, will it be beneficial or harmful for Pakistan?

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس نے کوچنگ کے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس عہدوں سے دستبردار ہو گئے اور پیر کے روز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی خدمات سرانجام دینے والے مصباح الحق اور وقار یونس ستمبر 2019 میں بالترتیب ہیڈ کوچ اور بالنگ کوچ مقرر ہوئے تھے۔

دونوں کوچز ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

کرکٹ ٹیم 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچ مقرر کردیا گیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ میں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران کیرئیر کا جائزہ لیا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ جمیکا میں 24 ماہ کی کارکردگی پر غور کا موقع ملا۔ میں جانتا ہوں کہ سبکدوشی کیلئے یہ مثالی قت نہیں تاہم آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما نہیں ہوسکتا۔

مصباح الحق نے کہا کہ میں اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ جب انہوں نے بالنگ کوچ وقار یونس کو کوچنگ چھوڑنے کا بتایا تو وقار یونس نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے 2 سال میں تمام تر توانائیاں کرکٹ کیلئے خرچ کی ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وقار یونس کا فیصلہ جرات مندانہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Related Posts