قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری کوشش ہوگی کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، مصباح الحق
پوری کوشش ہوگی کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، مصباح الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق آج 28 مئی کو اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ کھلاڑی کی حیثیت سے کرکٹ کا آغاز کرنے والے مصباح الحق کا تعلق پنجاب کے شہر میانوالی سے ہے۔

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 28 مئی 1974 کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ کرکٹ کا آغاز آل راؤنڈر کی حیثیت سے کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیل چکے ہیں جہاں اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی دونوں ٹیموں میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کیلئے 75 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ 132 اننگز کے دوران 5 ہزار 222 رنز اسکور کیے جس کے دوران 161 ناٹ آؤٹ ان کی بہترین اننگز تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر سعید اجمل نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک زبردست انسان ہیں جس کے کرکٹ کے جنون نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔

کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ آج اس شخص کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہوں جس کا کرکٹ کا جنون قابلِ ستائش ہے۔ سالگرہ کے موقعے پر ہماری نیک تمنائیں مصباح الحق کے ساتھ ہیں۔ 

Related Posts