وزارتِ مذہبی امور کا عازمین حج کی سہولت کیلئے مکمل آپریشنل پلان تیار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ فائل)

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت 81,950 پاکستانی عازمین اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ مدینہ میں مقیم عازمین کی مکہ منتقلی بھی اسی تاریخ تک مکمل کی جائے گی۔ منیٰ اور عرفات میں عازمین کی رہائش کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ایامِ حج کے دوران عازمین کی منظم نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے حج دفاتر (مکتب) کے ساتھ مل کر ایک جامع آپریشنل حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔

شدید موسم کے پیش نظر سعودی حکام نے تمام عازمین کی حفاظت اور فلاح کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یکم ذوالقعدہ سے 14 ذوالحجہ تک نافذ العمل ان پابندیوں کے تحت خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

یہ سزا اُن افراد پر بھی لاگو ہوگی جو ویزٹ ویزے پر آ کر بغیر اجازت نامے کے مکہ یا مقدس مقامات پر داخل ہوں گے یا وہاں قیام کریں گے۔

Related Posts