وزارت مذہبی امور نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا۔
پاکستان میں ہر سال رمضان ٹرانسمیشن میں انتہائی نازیبا حرکات ہوتی ہیں، صرف ریٹنگز کیلئےرمضان کے مہذب مہینے میں گیم شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے، ہرسال رمضان کی آمد سے قبل سارے چینل اسی دوڑ میں لگ جاتے ہیں کہ رمضان ٹرانسمیشن کس طرح سے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال عوام کی شکایت پر وزارت مذہبی امور نے رمضان نشریات کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دی ہیں۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔
رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور غیر سنجیدہ پروگرامز سے اجتناب کیے جانے کے احکامات صادر کریں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘ریزیڈنٹ ایول’ میں کاسٹ