ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے پر رضامند

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگر مل مالکان نے حکومت کے ساتھ چینی کی قیمت پر تین روز تک کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب حکومت کو چینی 140 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں اتوار کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے شوگر مل مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے شاپنگ سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ”ہم مہنگائی اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوام کے درد کو محسوس کر سکتے ہیں ”۔اجلاس میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شوگر ملز مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای کا رواں ماہ کے آخر تک تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان

شوگر مل مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب کے وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔

Related Posts