میٹرو پاکستان ’’سرٹیفائیڈ ٹاپ ایمپلائر2020‘‘ کا ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: میٹرو پاکستان کودرجہ بندی کے اعتبار سے پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہونے پر مسلسل تیسرے برس ’’سرٹیفائیڈ ٹاپ ایمپلائر2020 ‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

میٹرو پاکستان ترقی پسند ‘people-first’عالمی ایچ آر پریکٹسز کے نفاذ کے ذریعے اپنے ملازمین کو کام کرنے کے بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں رہا ہے ۔

ٹاپ ایمپلائر کا اعزاز ایسے اداروںکو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی عوامی حکمت عملی کو انتھک محنت کے ذریعے تخلیق،نافذ اور آگے بڑھایا ہواور جو اپنی حکمت عملی اور بہترین ورک پلیس پروگرام کے ذریعے شاندار تجربہ فراہم کرتی ہیںجو ملازمین کو با اختیار اور ترقی کرنے کا ماحول پید اکرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا

ٹاپ ایمپلائر انسٹی ٹیوٹ ملازمین کے حالات کے بہتری کے حوالے سے سرٹیکفیشن دینے کا ایک با اختیار عالمی ادارہ ہے ۔

25سال سے زائد قائم یہ ادارہ اب تک 118ممالک کے 1500سے زائد اداروں کو سرٹیفکیشن دے چکا ہے ۔یہ سرٹیفائیڈ ٹاپ ایمپلائر زدنیا کے60لاکھ سے زائد ملازمین کی زندگیوںپر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

Related Posts