عید الفطر کب ہوگی؟ محکمۂ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں شوال کا چاند 9اپریل کو نظر آنے اور عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات 11 بج کر 21 منٹ کو ہوگی اور 9اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور چاند دیکھا جاسکے گا۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد 50 منٹ سے زائد وقت تک افق پر چاند نظر آئے گا جبکہ پاکستان کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر شہروں میں 9 اپریل کو مطلع ابر آلود رہنے کا کوئی امکان نہیں۔

پیشگوئی کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند کی رویت میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10اپریل کو ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

Related Posts