سان فرانسسکو: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباؤ کے سبب رواں سال مزید دس ہزار ملازمین کو نکلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کے نام ایک ای میل جاری کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمین کو فارغ کردے گی۔
ای میل میں بتایا گیا کہ ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ کی سطح سے کی جائینگی ، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔
ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم، میٹا کمپنی نے کام شروع کردیا
قبل ازیں بھی میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباکے بعد دنیا بھر کی بیشتر کمپنیز کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے ، کئی ایسی کمپنیاں جو کہ مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں جبکہ کچھ نے بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔