میشا شفیع نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ جوڈیشنل عدالت گلوکارہ پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میشا شفیع نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ جوڈیشنل عدالت گلوکارہ پر برہم
میشا شفیع نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ جوڈیشنل عدالت گلوکارہ پر برہم

لاہور: جوڈیشنل عدالت نے علی ظفر کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ میشا نے قانون اور انصاف کے عمل کو مذاق بنایا ہوا ہے، وہ عدالت سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اس تحریری فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میشا شفیع نے قانون اور انصاف کے عمل کو مذاق بنایا ہوا ہے، میشا شفیع عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میشا شفیع اور ماہم جاوید کی عدم حاضری کے باعث عدالتی ٹرائل بری طرح سے متاثر ہورہا ہے، اس لیے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

مزیدبرآں عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع اور ماہم جاوید کو ہم آخری موقع دیتے ہوئے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، عدالت اداکارہ عفت عمر کی بھی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتی ہے، ملزمان علی گل پیر اور لینا غنی نے چالان سے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی تاہم ملزمان نے درخواست میں قانون کے مطابق بات نہیں کی اس لیے ان کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کی جاتی ہیں۔

Related Posts