مالے: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصویر پر مبنی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں بے حد مزاحیہ قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنی مون کیلئے مالدیپ پہنچی ہوئی اداکارہ منال خان کی احسن محسن کے ہمراہ تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتائج کے طور پر ایک ہی تصویرکے مختلف ورژنز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
مالدیپ کے ہنی مون ٹرپ کے دوران عشق ہے کی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کو منال خان کے کپڑے پسند نہیں آئے، اس لیے انہوں نے فوٹو ایڈیٹنگ کا سہارا لے کر ان کا لباس تبدیل کر ڈالا۔
Haters will say it's editing #MinalKhan pic.twitter.com/2sKjATg9L7
— Shaنi ✨ (@AquariusShayan) October 7, 2021
Fixed #MinalKhan pic.twitter.com/jVhMqu0zJJ
— Rizwan Nazir (@MrRizwaaan) October 7, 2021
If you know, you know#MinalKhan pic.twitter.com/KeVzUVjgDX
— Hachiko (@SayraSss) October 7, 2021
Now, do whatever you can 💞#MinalKhan pic.twitter.com/W9QEPecUvL
— Prince Nishat (@teasersixer) October 7, 2021
Game Over 🙌#MinalKhan pic.twitter.com/L1DKcCOqti
— Furqan Shah (@SyedFurqan04) October 7, 2021
Now this is too much 😅#MinalKhan pic.twitter.com/aTaA3jVHJ2
— Mr_zaidi (@Mrzaidi21) October 7, 2021
How is it?.#MinalKhan pic.twitter.com/hBnzsBy4Rm
— Usama jameel (@oyeussamayy) October 7, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کا فنکار جوڑا مالدیپ کی سیر کو نکل گیا، منال خان اور احسن محسن اکرام کی نئی تصاویر اور رقص سمیت دیگر ویڈیوز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
انسٹا گرام پر رواں ماہ کے آغاز میں سوئمنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اداکار احسن محسن اکرام نے کہا کہ میں مالدیپ کی سیر کے دوران بحرِ ہند کے درمیان تیراکی کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: احسن اور منال کی نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے