فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسزکاتعطل، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسزکاتعطل، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسزکاتعطل، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا

واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ شب معطل رہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا، سوشل میڈیا صارفین نے پھبتیاں کسیں، لطیفے بنائے اور خوب ہنسی مذاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا جاتا رہا کہ تکنیکی خرابی کے باعث ہونے والے تعطل پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب فیس بک کا اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کو ہماری ایپس اور پراڈکٹس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم جتنی جلدی ممکن ہوسکا، سروسز معمول پر لےآئیں گے۔ 

اسی دوران ٹوئٹر انتظامیہ کو بھی اندازہ ہوچکا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ واٹس ایپ صارفین بھی ٹوئٹر کا رخ کرچکے ہیں، ان کی طرف سے کہا گیا ہیلو، لٹرلی ایوری ون (ہم دنیا کے ہر سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہیں)۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا کھل کر مذاق اڑایا۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مضحکہ خیز اور طنزیہ میمز بنائی گئیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔

https://twitter.com/InamBhai14/status/1445155724682801159

انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک نے سروسز میں تعطل دور کرنے کیلئے بھرپور کام کیا اور کم و بیش 8 گھنٹوں میں تکنیکی خرابیاں دور کی گئیں تاہم اس دوران فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

  یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سروسزبحال، روسی میڈیا کا  فیس بک ہیک ہونیکا دعویٰ

Related Posts