ابو ظہبی:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل اور بھارت نے ملک واپسی کی تیاری کرلی۔
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر بھارت کے ورلڈکپ کے جیتنے کے تمام خواب چکنا چور کردیے۔افغانستان کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لییکوالیفائی کرلیا ہے۔
وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بھارت کی ورلڈکپ سے چھٹی ہونے پر میمز کا طوفان آگیا۔
صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے مزے مزے کی میمز شیئر کرتے رہے ایک صارف نے لکھا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری ڈوب گئی ہو۔
دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گروپ ون کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویومیں سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انگلش ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ اس کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر برقرار رہے کیونکہ وہ انگلینڈ کا پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ نہیں چاہتے، نہیں چاہتا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت ورلڈ کپ سے باہر