کینیڈین ریپر ٹوری لینیز کو ساتھی گلوکارہ پر گولی چلانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈین ریپر ٹوری لینیزکو 2020 میں ساتھی گلوکارہ میگن تھی اسٹالین پر گولی چلانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں سماعت کے دوران جج ڈیوڈ ہیری فورڈ نے 30 سالہ ریپر کو یہ سزا سنائی۔

ٹوری لینیز پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے جولائی 2020 میں ایک پارٹی کے دوران معمولی تلخ کلامی پر ساتھی گلوکارہ میگن تھی اسٹالین پر گولی چلائی تھی جس سے اُن کا پاؤں زخمی ہوگیا تھا۔

دونوں گلوکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ میوزک کیریئر تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے میوزک کیریئر پرحملہ کیا تھا۔

Related Posts