سیدناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیدناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات
سیدناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات کی‘صوبائی وزراء نے علمائے کرام کو سندھ حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں اس حوالے سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ اس وبا سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صوبائی وزراء نے دارلعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمان، دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں مجلس رابطہ کمیٹی کراچی اور سیلانی ویلفیئر کے مرکز پر مولانا بشیر فاروقی سے ملاقات کی۔

مفتی منیب الرحمان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ہم نہ صرف حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہیں بلکہ ہم اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔تمام مساجد اور علماء کرام اس سلسلے میں مساجد اور مدارس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کرونا وائرس کے بچاؤ کی جاری کردہ ایڈوائیزی کو عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے اور ہم اس میں حکومت سندھ کے ساتھ ہر طرح سے ساتھ ہیں۔ہم نے تمام مدارس کے طلبہ کو تعطیلات بھی دے دی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں۔ ہم کرونا وائرس کے مسئلہ پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے‘کرونا وائرس کوئی سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے‘حکومت سندھ نے زیادہ فعالیت کا مظاہرہ کیا۔

دعوت اسلامی سے ملاقات کے دوران مجلس رابطہ کراچی کے ارکان محمد یعقوب عطاری، محمد یحییٰ عطاری، غلام محبوب عطاری، عمران عطاری اور سائیں عبدالرحمان عطاری نے صوبائی وزراء کو مرکز دعوت اسلامی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سندھ حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزراء تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اس وبا سے نمٹنے میں سندھ حکومت کے ساتھ دینے کے لئے ملاقات کررہے ہیں۔ صوبائی وزراء

صوبائی وزیر نے سیلانی ویلفئیر کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی سے بھی ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مولانا بشیر فاروقی نے صوبائی حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو حقیقی اقدامات قرار دیا۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ جس طرح پہلے دن سے سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

سیلانی ویلفیئر نے بھی سندھ حکومت کے اقدامات کے تحت اپنا تمام سینٹرز پر ایڈوائیزی جاری کردی ہے۔ہم نے اپنے دسترخوان اور دیگر مراکز پر تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات بھی جاری کردی ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔ انشاء اللہ ہم سب مل کر سندھ حکومت کا ساتھ دیں گے اور اس وبا سے نجات کے لئے تمام پلیٹ فارم کو استعمال کریں گے۔

Related Posts