ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ کمیٹی اراکین کو قومی سلامتی کو درپیش موجودہ مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر غوری وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی و سینیٹ) کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔ وفاقی وزراء، اپوزیشن رہنما اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس میں سینئر ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔ وزارتِ خارجہ و داخلہ، امورِ کشمیر، صحت اور قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی اور ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کی ملک دشمن سرگرمیوں سے سلامتی کے خطرات لاحق ہیں جس پر پاک فوج سمیت سکیورٹی فورسز برسرِ پیکار ہیں۔

Related Posts