ملئے دنیا کی سب سے “زبان دراز” عورت سے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے والے او ر دوسروں کی توہین کرنے والے کو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اس کی زبان بہت لمبی ہے تاہم کیا آپ نے واقعی کسی ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کی زبان انتہائی لمبی ہو۔

ایڈریان ایسی خاتون ہے جس کی زبان انتہائی لمبی ہے۔ اس خاتون کی زبان لمبی نہیں بلکہ شاید دنیا کی سب سے لمبی زبان ہے۔

امریکہ کی ریاست مشی گن کی ایڈریان وہ خاتون ہے جو اپنی زبان سے اپنی آنکھوں کو چھو سکتی ہے۔

سننے والوں کو ایڈریان لیوس کی زبان کے متعلق ان باتوں کا یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ دنیا کی لمبی ترین زبانوں میں سے ایک زبان ہے۔

یہ معاملہ اس کے خاندان میں موروثی ہے کیونکہ ایڈریان کی والدہ کے خاندان کے کئی افراد کی زبانیں بھی بہت لمبی تھیں۔ اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈریان نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ مجھے وراثت میں ملا ہے، اور میں وہ عجیب بچہ بن گئی جسے ہمیشہ اپنی زبان باہر نکالنی پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا میری ماں کی زبان بہت لمبی تھی۔ میرے پرنانا اور نانی کی زبانیں بہت لمبی تھیں۔

کئی سالوں سے ا یڈریان لیوس کا خیال ہے کہ اس کی زبان دنیا کی سب سے طویل زبان ہے۔ حالانکہ ان کی زبان تاریخ کی سب سے لمبی زبان نہیں تھی۔

آج ایڈریان لیوس کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔ انسٹاگرام اور فیس بک اور کئی دوسرے اکاؤنٹس اس کے علاوہ ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب بھی دیتی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی زبان سے کچھ مضحکہ خیز کرتب بھی دکھا تی ہیں۔

ایڈریان کو امید ہے کہ وہ “گنیز” بک میں دنیا کی سب سے لمبی زبان کے مالک کے طور پر شامل ہو جائیں گی کیونکہ ان کی زبان کو ابھی تک انسائیکلوپیڈیا آف ریکارڈز نے ماپا نہیں ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کے مطابق آج تک دنیا میں سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ ابھی بھی 3.98 انچ (9.9 سینٹی میٹر سے زیادہ) ہے۔

Related Posts