پاکستانی طالب علم علی شان کا کارنامہ، دنیا بھر میں ACCAمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی طالب علم علی شان کا کارنامہ، دنیا بھر میں ACCAمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پاکستانی طالب علم علی شان کا کارنامہ، دنیا بھر میں ACCAمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم علی شان نے اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ماسک لے کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔اس حوالے سے ہم نے ہونہار طالب علم علی شان سے بات چیت کی تو اُن کا کہنا تھا۔

سوال: آپ نے یہ کارنامہ اتنی آسانی سے کیسے سر انجام دے دیا؟

علی شان: ایک محاورہ ہے کہ اگر آپ محنت کریں تو سب ممکن ہوسکتا ہے،میں نے مارچ 2021 سیشن میں ورلڈ وائڈ فائی نینشل رپورٹنگ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش تھی کہ مجھے دنیا بھر میں ٹاپ کرنا ہے۔

سوال: آپ نے اپنے مستقل کے لئے اکاؤنٹس کا پیشہ ہی کیوں منتخب کیا؟

علی شان: جب میں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے شعبے میں میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، مجھے شروع سے ہی یہ اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں دلچسپی رہی ہے۔اسی لئے اس شعبے کا انتخاب کیا۔

سوال: آپ نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کئے ہیں، طلباء کے لئے کوئی پیغام؟

علی شان: پاکستان کے طلباء میں محنت کرنے بہت جذبہ ہے، میں سمجھتا ہوں وہ اپنا مقصد حاصل کر بھی رہے ہیں، یہ صرف ایک پوزیشن نہیں ہے، بلکہ پاکستان سے Multiple World Topsآئے ہیں۔طلباء محنت کرکے اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔

سوال: Financial Reportingاصل میں ہے کیا، اس حوالے سے کچھ بتائیں؟

علی شان:Financial Reporting میں ہم اکاؤٹنگ اسٹینڈرز کو پڑھتے ہیں، اکاؤنٹنگ اسٹینڈرز استعمال کرکے ہمیں کمپنیوں کی Financial Statments بنانی ہوتی ہیں، اور اکاؤنٹنگ اسٹینڈرز کا خیال رکھنا ہوا ہے۔

سوال: اے سی سی اے میں کتنے امتحانات ہوتے ہیں؟

علی شان: اے سی سی اے میں ٹوٹل 17امتحانات ہیں، شروع کے جو سات پرچے ہوتے ہیں وہ آن ڈیمانڈ ہوتے ہیں باقی پروفیشنلز امتحانات ہوتے ہیں، علی شان کے مطابق کچھ بھی مشکل نہیں ہے اگر آپ محنت کریں تو سب کرسکتے ہیں۔آپ کے ساتھ آپ کے ماں باپ کی دعائیں ہوتی ہیں،اور اپنے آپ پر یقین ہونا چاہئے کہ میں کرسکتا ہوں، تو آپ سب کرسکتے ہیں۔

Related Posts